چترال، ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق،5 زخمی ہوگئے

ہفتہ 9 مئی 2015 17:02

چترال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء ) چترال میں دو مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوئے ۔زخمیوں کوDHQہسپتال چترال پہنچا دیا گیا ہے ایک شدید زخمی لیڈی پولیس اہلکار کو پشاور روانہ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹریفک کا پہلا حادثہ تورکہو کے گاؤن استارو کے قریب کھائی پر پیش آیا جہان ایک پک اپ گاڑی نمبر PSC-3290 ڈرائیور سے بے قابو ہوکر لڑھکتی ہوئی دریائے تورکو میں جا گرا جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور رفیع اللہ سکنہ بونی اور شوکت ولی تاج سکنہ بونی موقع پر جان بحق ہوئے۔

دوسرا حادثہ چترال شہر سے تقریباً 40کلومیٹر دور برنس کے مقام پر پیش آیا جہان ایک پولیس موبائل وین چترال آتے ہوئے کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار لیڈی کنسٹپلان فرزانہ بی بی اور ہور بی بی سمیت دیگر اہلکار زخمی ہوئے ۔جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دیا گیا تاہم ایک شدید زخمی پولیس لیڈی کانسٹیبل کو پشاور روانہ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :