شمالی وزیرستان ،لوڑہ منڈی میں قبائل گروپوں میں خونریز تصادم جاری، 48 افراد ہلاک ، 25 زخمی ، بعض کی حالت تشویشناک ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ، دونوں اطراف سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال، علاقے میں کشیدگی برقرار
ہفتہ 9 مئی 2015 22:13
بنوں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء) شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل لوڑہ منڈی میں دو قبائل گروپوں کے درمیان اراضی کے تنازعہ پر خونریز تصادم دوسرے روز بھی جاری، مزید 40افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 48ہوگئی جبکہ 25 افراد زخمی ہیں ، بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، دونوں اطراف سے چھوٹے بڑے ہتھیاروں کا استعمال کیاجارہاہے ، علاقے میں کشیدگی بر قرار, پولٹیکل انتظامیہ مکمل خاموش ہے۔
تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل لوڑہ منڈی کے علاقہ میں اراضی کے تنازعہ پر دو قبائل پیپلی کابل خیل اور مدا خیل کے درمیان جمعہ کے روز سے خونریز تصادم شروع ہوا جو دوسرے روز بھی جاری رہا دونوں اطراف سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے ۔(جاری ہے)
اطلاعات کے مطابق تصادم میں مزید 40افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 48 ہوگئی ہے جبکہ 25 افرادزخمی ہیں۔
بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں قبائل کے درمیان اراضی پر ایک سال سے تنازعہ چلا آرہا ہے جس میں متعدد بار فائر بندی بھی کی جا چکی ہے جوکہ ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے مورچہ زن ہو کر ایک دوسرے کے خلاف بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے تاہم دو روز تک جاری جنگ میں فائر بندی یا مصالحتی کردار ادا کرنے کیلئے کوئی بھی سرکاری یا علاقائی شخصیت سامنے نہیں آسکا ہے اطلاعات کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کو جنوبی وزیرستان کے راستے پشاور میں علاج کیلئے منتقل کرنے کی کوششیں کی جا رہی تھی جو بار اور ثابت نہ ہُوئے اور اجازت نہ ملنے کی وجہ پر زخمیوں کو علاج کیلئے افغانستان منتقل کیا جا رہا ہے یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اگر اس جنگ بندی میں انتظامیہ نے کردار ادا نہ کیا تو مزید ہلاکتیں ہو جائے گی جس سے علاقہ میں بڑے پیمانے پر تباہی و بربادی پھیل جائے گی جہاں ایک طرف شدت پسندوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب جاری ہے اور دوسری طرف ان دو قبائل کے درمیان دو روز سے خونریز جنگ کا سلسلہ جاری ہے اور دونوں قبائل ایک دوسرے کیلئے بدستور مورچہ زن ہیں اور کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے پولٹیکل ذرائع کے مطابق یہ علاقہ پاک افغان سرحد کے قریب واقع ہے اور اس کے قریبی روابط افغانستان کیساتھ جا ملتے ہیں جبکہ علاقائی لوگوں کے مطابق کہ ہمارا علاقہ پاکستان کیساتھ ہے اور شمالی وزیرستان کیساتھ پاک افغان بارڈر پر واقع ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.