پھانسی کے منتظر شفقت حسین کی عمر کے تعین کیلئے کمیشن بنانے کی درخواست خارج
پیر 11 مئی 2015 11:13
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11مئی2015ء)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پھانسی کے منتظر مجرم شفقت حسین کی عمر کے تعین کے لیے کمیشن بنانے کی درخواست خارج کر دی ، عدالت نے اپنے مختصر فیصلہ میں قرار دیا کہ درخواست ناقابل سماعت ہے۔
(جاری ہے)
پھانسی کے منتظر مجرم شفقت حسین نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی کہ ٹرائل کورٹ نے 2004 ء میں بچے کو قتل کرنے کے الزام میں سزا سناتے وقت ان کی عمر کو مدنظر نہیں رکھا ۔
شفقت حسین کے وکیل کا کہنا تھا کہ وقوعہ کے وقت ان کا موکل نابالغ تھا ۔ اس لیے ہائیکورٹ شفقت حسین کی عمر کے تعین کے لیے کمیشن بنائے ۔ ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد جمعہ کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا ۔ آج عدالت نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.