ڈسٹرکٹ پبلک سکول اینڈ بلھے شاہ ڈگری کالج قصور کا اعزاز‘آل پاکستان سیٹس ٹیسٹ میں طالبہ کی پہلی پوزیشن

پیر 11 مئی 2015 17:59

قصور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 مئی۔2015ء ) ڈسٹرکٹ پبلک سکول اینڈ بلھے شاہ ڈگری کالج قصور کا اعزاز‘آل پاکستان سیٹس ٹیسٹ میں ہونہار طالبہ کی پہلی پوزیشن ۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان سیٹس ٹیسٹ میں ڈسٹرکٹ پبلک سکول اینڈ بلھے شاہ ڈگری کالج قصور کی ہونہار طالبہ صباحت نبیل نے پاکستان بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے گولڈ میڈل جبکہ تین طلباء نے سلور میڈل حاصل کر لئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان کے 250اسکولز میں ڈی پی ایس قصور کی پانچویں پوزیشن رہی اور جماعت ہفتم کے سائنس کے ٹیسٹ میں پورے پاکستان میں پہلی پوزیشن رہی ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کینگرو ٹیسٹ 2015ء میں بھی ڈی پی ایس قصور کی دو طالبات نے سلور میڈل حاصل کئے تھے جبکہ سکول ہذا کے پرنسپل لیفٹیننٹ کرنل (ر) محمد عدیل کو (CEATS) کی جانب سے پاکستان کے بہترین پرنسپل کے اعزاز سے بھی نوازا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :