پشاورہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے چھیالیس میں دھاندلی سے متعلق کیس میں الیکشن ٹریبونل کا ریکارڈ طلب کرلیا

منگل 12 مئی 2015 19:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 مئی۔2015ء) پشاورہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے چھیالیس میں دھاندلی سے متعلق کیس میں الیکشن ٹریبونل کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس داؤد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے چھیالیس کے امیدوار ناصر خان کی نااہلی کیلئے دائر رٹ کی سماعت کی جس میں پی ٹی آئی اے اقبال آفریدی اورسابق ایم این اے حمید اﷲ نے پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی تھی- اس حلقے کے الیکشن کو الیکشن ٹریبونل نے کالعدم قرار دیا تھا جبکہ سپریم کورٹ نے بھی الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھا تاہم پشاور ہائیکورٹ نے کیس میں حکم امتناعی جاری کیا ہے کیس کی سماعت کے موقع پرقاضی انور ایڈووکیٹ اور فاروق ایچ نائک پیش ہوئے دو رکنی بنچ نے کیس ابتدائی سماعت کے بعد الیکشن ٹریبونل کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے ستائیس مئی تک کیس کی سماعت ملتوی کردی۔