صوبے میں لڑکیوں کے لے ایک ہزار کمیونٹی سکول کھولے جا رہے ہیں،پرویز خٹک

مڈل سکول کی لڑکیوں کو خصوصی سکیم کے تحت ماہانہ وظیفہ بھی دیا جا رہا ہے،سکولوں میں50ہزار بچیوں کو تعلیم دی جائیگی،وزیراعلی خیبرپختونخوا

بدھ 13 مئی 2015 17:59

صوبے میں لڑکیوں کے لے ایک ہزار کمیونٹی سکول کھولے جا رہے ہیں،پرویز ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 مئی۔2015ء) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ رواں سال کے دوران صوبے میں لڑکیوں کیلئے ایک ہزار کمیونٹی سکول کھولے جا رہے ہیں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ان سکولوں میں50ہزار بچیوں کو تعلیم دی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے صوبے میں تعلیم کے فروغ کا تہیہ کیا ہواہے خصوصاً لڑکیوں کی تعلیم پر توجہ دی جارہی ہے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ مڈل سکول کی لڑکیوں کو ایک خصوصی سکیم کے تحت ماہانہ وظیفہ بھی دیا جا رہا ہے تاکہ پرائمری سطح پر لڑکیوں کے سکول چھوڑنے کے رجحان پر قابو پایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس سکیم سے مڈل سکول لیول پر لڑکیوں کے داخلہ رجحان میں 2فیصد اضافہ ہوا ہے اس سے لڑکیوں کی شرح خواندگی میں بھی اضافہ ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پہاڑی علاقوں میں خواتین کی تعلیم کی نگرانی کرنے والے خواتین سٹاف کی بنیادی تنخواہوں میں 50فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سہولت کوہستان ، بٹگرام،تورغر، دیر (لوئر)، دیر(اپر)، شانگلہ اور ٹانک کے اضلاع میں فراہم کی گئی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم نے تمام حکومتی محکموں میں اصلاحات کا عمل شروع کیا ہے کہ جہاں اداروں کو خودمختار بنایا جائے وہاں ان کا وطیرہ عوامی خدمات ہو۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم کرپشن اور اقرباء پروری پر یقین نہیں رکھتے یہی وجہ ہے کہ صوبہ بھر میں سرکاری محکموں میں بھرتیاں اب این ٹی ایس کے ذریعے کی جاتی ہیں جس سے عوام مطمئن ہیں اب میرٹ کا بول بالا ہے۔

متعلقہ عنوان :