18کروڑ عوا م پاک سرزمین کو ہرگز مغرب کی ایما پر مسلمان بھائیوں کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے ، تمام مسائل اور بحرانوں کا حل شریعت محمدی کا نفاذ ہے ، بندوق اٹھائے بغیر پرامن جدوجہد کے ذریعہ ملک میں اسلامی نظام نافذ کراکے رہیں گے
جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کا دارالعلوم جامعہ حقانیہ کی دستار بندی اور تقریب ختم بخاری سے خطاب
جمعرات 14 مئی 2015 20:37
اکوڑہ خٹک ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء ) جمعیت علماء اسلام (س)کے امیر اور دارالعلوم حقانیہ کے مہتمم مولانا سمیع الحق نے کہاہے کہ پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا ہے اور اس کے18کروڑ غیورعوام کسی بھی صورت اس سرزمین پاک کوامریکہ اور مغرب کے ایما پر اپنے مسلمان بھائیوں کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں گے ، پاکستان کے تمام مسائل اور بحرانوں کا حل شریعت محمدی کا نفاذ ہے اورپاکستان کے18کروڑ عوام بندوق اٹھائے بغیر پرامن جمہوری اور آئینی جدوجہد کے ذریعہ اس ملک میں اسلامی نافذ کراکے رہیں گے۔
وہ جمعرات کو بین الاقوامی شہرت یافتہ دارالعلوم جامعہ حقانیہ کی تقریب دستار بندی اور تقریب ختم بخاری سے خطاب کررہے تھے جس میں ملک بھر سے ہزاروں علماء مشائخ ،دانشور سکالروں اور ممتاز صحافیوں اور مسلمانوں نے شرکت کی اورتقریب میں پندرہ سو سے زائدعلماء فضلاء اور حفاظ کرام کی دستار بندی کی گئی مولانا سمیع الحق نے کہا کہ دنیا اولمپک کی شمع جلائے رکھنے اور اسے اوروں تک پہنچانے کیلئے کیا کیا جتن کر رہی ہے اسی طرح ہمیں شمع محمدی کوتمام طوفانوں سے بچا کر روشن رکھنا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.