صفورا میں بس پر فائرنگ کالعدم جہادی تنظیموں نے کی ہے، ایس ایس پی راجہ عمر خطاب

جمعرات 14 مئی 2015 21:21

صفورا میں بس پر فائرنگ کالعدم جہادی تنظیموں نے کی ہے، ایس ایس پی راجہ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء) انچارج انسداد دہشت گردی فورس راجہ عمرخطاب نے کہا ہے کہ اب تک تحقیقات سے لگ ہے کہ کراچی کے علاقے صفورا میں بس پر فائرنگ کالعدم جہادی تنظیموں نے کی ہے، فرانزک رپورٹ ملنے پر دیگر واقعات سے مماثلت کی تصدیق ہوسکے گی۔ جائے وقوعہ کے معائنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ عمرخطاب نے کہا کہ چار حساس ادارے مل کر معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

اب تک تحقیقات سے لگ رہا ہے کہ بس پر فائرنگ کالعدم جہادی تنظیموں کی کارروائی ہے۔

(جاری ہے)

شواہد سے لگتا ہے کہ 4دہشت گرد بس میں اگلے اور پچھلے دروازے سے داخل ہوئے جنہوں نے فائرنگ کی۔ دہشت گردوں کے دیگر ساتھی بس سے باہر موجود تھے۔ سرکاری اسلحہ استعمال ہوا یا پرائیویٹ یہ فرانزک رپورٹ سے معلوم نہیں ہو سکتا۔دہشت گردوں نے نائن ایم ایم پسٹلز اور کلاشنکوفیں استعمال کیں، جس کی فرانزک رپورٹ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ فرانزک رپورٹ ملنے پر دیگر واقعات میں مماثلت کی تصدیق ہوسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ جائے وقوعہ سے پولیس نے اہم شواہد حاصل کر لئے ہیں جبکہ قریبی علاقے میں پولیس نے چھاپہ مارا اور سکیورٹی گارڈ سمیت دو افراد حراست میں لئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :