لالہ موسیٰ،بیساکھی ختم ہوگیا،گندم کی کٹائی مکمل نہ ہوسکی

جمعرات 14 مئی 2015 21:32

لالہ موسیٰ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء )بیساکھ ختم ہوگیا،گندم کی کٹائی مکمل نہ ہوسکی،تفصیلات کے مطابق اس سال بے موسمی بارشوں سے گویاموسم توخوشگوارہے لیکن گندم کی کٹائی جو یکم بیساکھ کو شروع ہوکر بیساکھ کے وسط تک مکمل ہوجاتی تھی اس مرتبہ بیساکھ کاماہ ختم ہونے پرگندم کی کٹائی مکمل نہیں ہوسکی،زمینداربارشوں سے سخت پریشان ہیں ،کیونکہ ان کا سال بھرکا اناج بارشوں کے باعث بربادہورہاہے،جبکہ بارشوں سے گندم کے دانے کالے ہونے سے مضرصحت ہوتے جارہے ہیں،ان حالات میں اﷲ تعالیٰ کے حضورگڑگڑاکردعامانگنے کے علاوہ کائی چارہ نظرنہیں آتا۔