کراچی :سانحہ صفورا گوٹھ ، پھینکے گئے پمفلٹ چھاپنے والے پریس کا سراغ مل گیا

ہفتہ 16 مئی 2015 10:59

کراچی :سانحہ صفورا گوٹھ ، پھینکے گئے پمفلٹ چھاپنے والے پریس کا سراغ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مئی2015ء) حساس اداروں نے سانحہ صفورا میں پھینکے گئے پمفلٹ شائع کرنے والے پرنٹنگ پریس کا سراغ لگالیا ۔ چھاپے مار کر چار افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے پمفلٹ شائع کرنے والے پرنٹنگ پریس پر چھاپے مار کر چار افراد کو حراست میں بھی لے لیا ہے ۔ چھاپے عائشہ منزل ، آرام باغ ، پاکستان چوک پر واقعہ پرنٹنگ پریس میں مارے گئے ۔ سیکورٹی ذرائع پرنٹنگ پریس کا سراغ لگانے کو اہم پیش رفت قرار دے رہے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق سانحہ صفورا میں استعمال ہونے والا پمفلٹ غیر ملکی ڈاکٹر ڈیبرالوبو کیس میں پھینکے جانے والے پمفلٹ سے مماثلت رکھتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :