کراچی : وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ملاقات، وزیر اعلی سندھ نے شکایات کے انبار لگا دئے۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 18 مئی 2015 14:34

کراچی : وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار، 18 مئی 2015 ء) : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے مابین ملاقات ہوئی، ملاقات میں سندھ بالخصوص کراچی کی امن وامان کی صورتحال اور سانحہ صفورا گوٹھ کے بعد پیدا ہونے والے حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا. ملاقات میں وزیر اعلٰی سندھ نے وزیر داخلہ سے شکایات کا انبار لگا دیا.

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ہماری مدد نہیں کر رہی، وزیر اعلٰٰی سندھ نے وزیر داخلہ سے وفاقی حکومت کے عدم تعاون کا شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آلات اور فنڈز نہیں دئے جا رہے، ٹارگٹڈ آپریشن کے لیے 4 ارب سے کچھ نہیں ملا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاق انٹیلی جنس شئیر نگ بڑھائے جس پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے وزیر اعلیٰ سندھ کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کے مسائل اور شکایات سے متعلق وزیر اعظم کو آگاہ کروں گا اور مسائل کے حل کے لئے خود بھی کوشش کروں گا.