حساس یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم ،2 لاکھ15ہزار913بچوں کو قطرے پلائے گئے
منگل 19 مئی 2015 20:46
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 مئی۔2015ء) حساس یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم میں رہ جانے والے بچوں پر توجہ دی جارہی ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر کراچی کی آٹھ حساس یونین کونسلوں میں شر وع کی جانے والی مہم کے حالیہ راؤنڈ میں دو لاکھ 15 ہزار913بچوں کو قطرے پلائے گئے ہیں ۔ مہم کا حالیہ راؤنڈ ایک ہفتہ کے لئے11مئی کو شروع ہوا تھا۔
جس کا ٹارگٹ دو لاکھ26 ہزار367 مقر ر کیا گیا تھا ۔ حالیہ راؤنڈ میں مہم کی کر کردگی اور بچوں کو قطرے پلانے کی مہم کی تفصیلات کے با رے میں رپورٹ کمشنر کو پیش کر دی ہے۔ کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی زیرکی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں مہم کا جائزہ لیا گیا اور بتایا گیا کہ حالیہ انسداد پولیو مہم میں 95 فیصد ٹارگٹ مکمل کیا گیا ہے۔ وزیر اعلی سندھ کی ہدایت پر محکمہ صحت عالمی ادارہ صحت او ر یونیسف کے تعاون سے کراچی کی ان گیارہ حساس یونین کونسلوں میں مہم شروع کی گئی تھی،جہا ں پولیو کے کیسز پائے گئے تھے ،تاہم تین یونین کونسلوں کو حال ہی میں تیار ہو نے والی اینوا ئرنمنٹل رپورٹ میں پولیو سے محفو ظ قرار دے دیا گیا ہے اور اب صرف آٹھ یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے ان یونین کونسلوں میں ،مسلم آباد، گجرو ، اسلامیہ کالونی، مظفرآباد، منگھوپیر ، اتحاد ٹاؤن، چشتی نگر او ر سونگل شامل ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.