پاکستان میں جمہوریت پیپلزپارٹی کے دم سے ہے،ہم نے جمہوری اقدار کواپنے خون سے سینچا ہمیں جمہوریت کادرس نہ دیا جائے، پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما محمداشرف بھٹی
جمعرات 21 مئی 2015 19:33
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء ) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما محمداشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت پیپلزپارٹی کے دم سے ہے، پاکستان میں جمہوری اقدار کواپنے خون سے سینچنے والی جماعت کوجمہوریت کادرس نہ دیا جائے۔ہمارے قائدین اورہم نے جمہوریت بچانے کیلئے بہت کچھ سہا ،پاکستان میں جمہوریت کے تسلسل کاکریڈٹ بینظیر بھٹوشہید اور آصف علی زرداری کوجاتا ہے۔
دھاندلی اورپیپلزپارٹی کے مینڈیٹ کی چوری کے باوجود جمہوریت کے ساتھ محبت اورکمٹمنٹ کے سبب صبروتحمل کامظاہرہ کیا۔آصف علی زرداری نے اپنی سیاسی فہم وفراست اوربصیرت سے سابق فوجی ڈکٹیٹر پرویز مشرف کوایوان صدر اورصدارت چھوڑنے پرمجبورکردیاتھا ورنہ وہ آج تاحیات صدر ہوتا۔وہ والٹن روڈپرایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔(جاری ہے)
محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ لوٹوں کی ٹیم کاکپتان تبدیلی کی گردان چھوڑدے ،مختلف پارٹیوں کے بھگوڑے عمران خان سے جاملے ۔
تبدیلی کی ضرورت پاکستان نہیں بلکہ تحریک انصاف کوہے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو اپنے نانا اوراپنی ماما کاورثہ ہونے کے ساتھ ساتھ پیپلزپارٹی اورپاکستان کامستقبل ہیں۔پاکستان میں سیاسی ومعاشی استحکام کاراستہ قومی مفاہمت سے ہوکرجاتا ہے اور حکمران قومی مفاہمت پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور ہمارے قائد آصف زرداری سے سیکھیں۔انہوں نے کہا کہ جس طرح آصف علی زرداری نے بینظیر بھٹو کی شہادت کے باوجود''پاکستان کھپے''کانعرہ لگاتے ہوئے درگزر،برداشت اورمفاہمت کی سیاست کوفروغ دیا وہ اپنی مثال آپ اورسیاسی قوتوں کیلئے قابل تقلید ہے۔مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.