منشیات سمگلر ابراہیم کو پاکستان لانے کا سکینڈل،وزارت داخلہ کے تھائی لینڈ میں پاکستانی سفارتخانے کے قونصلر اور اسسٹنٹ کو گرفتار کرنے کے احکامات

ملزمان کو آخری نوٹس جاری کیا جائے، رضا کارانہ طور پر نہ آئیں تو پاسپورٹ منسوخ کرا دیئے جائیں ،وزیر داخلہ کا ایف آئی اے کو ملزمان کو دو ہفتوں میں پاکستان لانے کا حکم

جمعرات 21 مئی 2015 22:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) بین الاقوامی منشیات سمگلر ابراہیم کوکو پاکستان لانے کا سکینڈل،وزارت داخلہ نے تھائی لینڈ میں پاکستانی سفارتخانے کے قونصلر اور اسسٹنٹ کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق وزارت داخلہ نے بین الاقوامی منشیات سمگلر ابراہیم کوکو پاکستان لانے کے سکینڈل میں ملوث تھائی لینڈ میں پاکستانی سفارتخانے کے قونصلر اور اسسٹنٹ کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کو دو ہفتوں میں ملزمان کو پاکستان لانے کا حکم دے دیا۔انہوں نے کہاکہ ملزم امجد امین اور اشرف بھٹی کو آخری نوٹس جاری کیا جائے۔اگر ملزمان رضا کارانہ طور پر نہ آئیں تو ان کے پاسپورٹ کینسل کرا دیئے جائیں ۔ ایف آئی اے کے مطابق سفارتحانے کے قونصلر امجد امین اور اسسٹنٹ اشرف بھٹی نے ابراہیم کو پاکستان لانے میں مدد دی۔