انتظار کی گھڑیاں ختم ،پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی آج قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا
جمعہ 22 مئی 2015 11:28
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار22مئی۔2015ء) انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں ، لاہور کی شان قذافی سٹیڈیم میں چھ سال بعد پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں آج شام ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی ، کرکٹ دیوانوں کی دل کی دھڑکنیں تیز ہوگئیں ۔ 3 مارچ 2009 سے خوف کی علامت بنا قذافی سٹیڈیم آج پھر کرکٹ رونقوں کا نشان بننے جا رہا ہے ۔ شام سات بجے پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی تو زندہ دلان لاہور اور دوسرے شہروں سے تعلق رکھنےوالے کرکٹ دیوانوں کی خوشی دیدنی ہو گی اس مبارک گھڑی کے انتظار میں سب کی نظریں گھڑیوں پر لگی ہیں ۔
افتتاحی ٹی ٹونٹی میں سپنر سعید اجمل باہر اور عمر گل بھی CHILL کریں گے جب کہ وہاب ریاض اپنے مخصوص انداز میں جلوہ گر ہوں گے ، بلاول بھٹی اور محمد سمیع تیز رفتار بائولنگ کی شان بڑھائیں گے جب کہ اوپننگ کی نئی جوڑی احمد شہزاد اور مختار احمد کی ہو سکتی ہے ۔(جاری ہے)
کپتان شاہد آفریدی دبنگ انٹری کریں گے ،دوسری جانب زمبابوے کی ٹیم کو بھی اپنے بڑے بڑے مہروں سبانڈا ، ماساکاڈزا ، چارلس کوونٹری اور کپتان ایلٹن چگمبورا پر پورا اعتماد ہے ، کھلاڑیوں کی بات اپنی جگہ کوچ واٹمور کا امتحان ہو گا کہ وہ پاکستان میں رہے ، گرانٹ فلاور کی ہمدردیاں پاکستان کے ساتھ ہیں جو زمبابوے کی ساری خامیاں جانتے ہیں ۔
ٹی ٹونٹی میچوں میں قومی شاہینوں کا پلہ بھاری ہے اور گرین شرٹس نے پانچ کے پانچ میچز میں مہمان ٹیم کو مات دے رکھی ہے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے پاکستانی سکواڈ میں اہم کھلاڑی کی واپسی کا امکان
-
محسن نقوی کا حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کا دورہ،ہائی پرفارمنس سینٹر میں سہولیات کا جائزہ لیا
-
پی سی بی میں نئے چیف کیوریٹر کی تقرری کا فیصلہ، اشتہار دیدیا گیا
-
نجم سیٹھی کا ایف آئی اے کے پی سی بی کی خاتون عہدیدار کیساتھ نامناسب رویے پر اظہار افسوس
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
اذلان شاہ ہاکی کپ،پاکستان پہلے میچ میں چار مئی کو ملائیشیا کیخلاف مدمقابل ہوگا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس لیگ،بوائیز اور گرلز کیٹگریز کے مقابلے جاری
-
ٹی ٹونٹی رینکنگ، بابر اعظم نے سوریہ کمار یادیو سے فاصلہ کم کرلیا
-
پاک بھارت ٹیمیں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی، مائیکل وان کی پیشن گوئی
-
دورۂ آئرلینڈ و انگلینڈ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کل ہوگا
-
آئی سی سی آفیشل چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے وینیوز کا معائنہ کرنے پاکستان پہنچ گئے
-
پی سی بی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا اینتھم بنائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.