فرنٹیئرکوربلوچستان کا تحصیل بسیمہ کے نواحی علاقے میں لیویزاہلکاروں کی ریسکیوکیلئے آپریشن
شرپسندوں کے چنگل سے اسسٹنٹ کمشنر سمیت لیویز اہلکاروں کوباحفاظت چھڑالیاگیا دوسری کارروائی میں کچھی کینال میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا،ترجمان ایف سی
جمعہ 22 مئی 2015 21:27
کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء ) فرنٹیئرکوربلوچستان کاضلع واشک کی تحصیل بسیمہ کے نواحی علاقے میں لیویزاہلکاروں کی ریسکیو کیلئے آپریشن۔شرپسندوں کے چنگل سے اسسٹنٹ کمشنر سمیت لیویز اہلکاروں کوباحفاظت چھڑالیاگیا۔دوسری کارروائی میں کچھی کینال میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع واشک کی تحصیل بسیمہ کے نواحی علاقے میں لیویز اہلکاربشمول اسسٹنٹ کمشنربسیمہ کوشرپسندوں نے اپنے خلاف آپریشن کے دوران گھیرے میں لے رکھاتھا۔
اطلاع ملنے پر ایف سی کی کمک فوراً مذکورہ علاقے میں پہنچ گئی۔ایف سی نے لیویزاہلکاروں کی ریسیکیو کیلئے آپریشن شروع کیا۔ریسکیو آپریشن کے دوران شرپسندوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر سمیت دیگر لیویز اہلکاروں کو شرپسندوں کے چنگل سے آزاد کرالیا۔(جاری ہے)
شرپسندوں کے ساتھ جھڑپ میں ایک لیویز اہلکار شہید ہوا۔ ایف سی کو ریسکیو آپریشن کے دوران و زارت داخلہ کی ہیلی کاپٹرو ں کی کمک بھی حاصل رہی۔
دوسری کارروائی میں ایف سی نے کچھی کینال میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے لنڈی نالہ میں سرچ آپریشن کے دوران 03بارودی سرنگیں اور 20کلوگرام بارودی موادبرآمد کیا۔بارودی سرنگیں کچھی کینال پر تعمیراتی کام کرنے والی کمپنی کے مزدوروں کو نشانہ بنانے کیلئے نصب کی گئی تھیں جسے ایف سی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکارہ بنادیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
-
جہاں آمدنی ہے وہاں ٹیکس لگانا چاہئے،مفتاح اسماعیل
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پاکستان کو نیا آئی ایم ایف قرض پروگرام مزید سخت شرائط پر ملنے کا امکان
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.