وزیراعلیٰ کی ہدایت پر اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے وفد کے بیرون ملک دورے
اوورسیز پاکستانیز کمیشن اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کے مشترکہ وفد نے دبئی‘ بحرین اور قطر کا 6روزہ دورہ کیا پاکستانی کمیونٹی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کی پاکستان بالخصوص پنجاب میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی
ہفتہ 23 مئی 2015 21:33
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی ہدایت پر اوورسیز پاکستانیز کمیشن اور پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈکا مشترکہ وفد دبئی‘ بحرین اور قطر کا دورہ کر رہا ہے۔6روزہ دورے کے دوران وفد کے ارکان اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہی حاصل کریں گے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو مسائل کے حل کے لئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کریں گے۔
اعلیٰ سطح مشترکہ وفد کے ارکان اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع کی فراہمی میں بھی معاونت کریں گے۔ دبئی میں پاکستانی وفد نے پاک دبئی بزنس کونسل اور متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کی وسیع تعداد سے قونصل جنرل دبئی کی طرف سے دیئے گئے عشائیے میں ملاقات کی۔(جاری ہے)
اس موقع پر پاکستان سے آنے والے وفد کو مسائل اور تجاویز سے آگاہ کیا گیا۔
جبکہ بیرون ملک پاکستانیوں کو یقین دہانی کرائی گئی کہ حکومت پاکستان ترجیحی بنیادوں پر ان کی شکایات کے حل کے لئے کوشاں ہے۔ وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانی کمیشن خالدشاہین بٹ‘ کمشنر اوورسیز پاکستانیز افضال بھٹی‘ ڈائریکٹر پولیس احمد مبین اور لبنیٰ پٹھان پر مشتمل وفد نے پاکستانی کمیونٹی کو پاکستان‘ بالخصوص پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع اور سرمایہ کاروں کے لئے حکومتی تعاون سے آگاہ کیا۔ جبکہ بحرین میں وفد نے بحرین کے وزیرتجارت اور چیئرمین بحرین کامرس اینڈ انڈسٹری کے علاوہ پاک بحرین بزنس کونسل کے ارکان سے بھی ملاقاتیں کیں۔ پاکستان کلب بحرین میں پاک بحرین بزنس کونسل کے زیراہتمام اوورسیز پاکستانیوں سے ملاقات کی۔ پاکستانی وفد نے بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کو یقین دلایا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے مفادات کے تحفظ کے امور کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ اس موقع پر بحرین کے تاجروں اور پاکستانی کمیونٹی نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.