شورزدہ اور کلراٹھی زمین میں دھان کی فصل آسانی سے کاشت کی جاسکتی ہے،محکمہ زراعت پنجاب

دھان کی فصل مختلف قسم کی زمینوں میں کاشت کر کے اچھی پیداوار کا حصول ممکن بنایا جاسکتا ہے، ترجمان

اتوار 24 مئی 2015 16:19

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 مئی۔2015ء)محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ ایسی شور زدہ اور کلراٹھی زمین جہاں کوئی دیگر فصل کاشت نہ ہوسکے وہاں دھان کی فصل آسانی سے کاشت کی جاسکتی ہے تاہم ریتلی زمینوں جہاں چکنی مٹی کے ذرات کم ہو ں اور پانی بھی کھڑا نہ رہ سکے وہاں دھان کی کاشت سے اجتناب کرنا چاہئے ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق دھان کی فصل مختلف قسم کی زمینوں میں کاشت کرکے اچھی پیداوار کاحصول ممکن بنایاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ دھان کی کاشت میں زمین کی تیاری سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار منظور شدہ اقسام کی پنیری بروقت کاشت کریں اور اس کی کاشت کے تینوں طریقوں کدوکے طریقہ ، خشک طریقہ ، راب کے طریقہ سے بھی استفادہ کیاجاسکتاہے۔