بلیک بیری کا دنیا بھ سے ملازمین کی تعداد میں کمی کا منصوبہ `
اتوار 24 مئی 2015 20:13
مونٹریال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 مئی۔2015ء) موبائل فو ن کمپنی بلیک بیری دنیا بھر میں اپنے ملازمین کی تعداد میں کمی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے کیونکہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی اپنی ڈیوائس کی تجارت کو منافع بخش بنانا چاہتی ہے۔اونٹاریو کے مقام واٹرلو میں واقع کینیڈا کی کمپنی نے کہا ہے کہ ملازمتوں میں تخفیف کاروبار کے سافٹ وےئر،ہارڈوےئر اور اپلیکیشنز پر کام کرنے والے ملازمین کو متاثرکرے گا۔
جب کمپنی پلٹاؤ کے اگلے مرحلے میں داخل ہونے والی ہے،ہمارا ارادہ ہے کہ ہم اپنے ذرائع کو اس انداز سے ترتیب دیں جو ہمیں ترقی کے مواقع سے استفادہ حاصل کرنے کے قابل بنائیں اور ہمیں کاروبار کے تمام پہلوؤں میں تادیر منافع کی طرف لے جائیں،یہ بات بلیک بیری نے گزشتہ روز اے ایف پی کو دئیے گئے ایک بیان میں کہی۔(جاری ہے)
کمپنی کی خاتون ترجمان نے ملازمتوں میں تخفیف کے بارے میں مزید تفصیلات بتانے سے انکار کردیا،اس کمپنی میں فی الوقت دنیا بھر میں 7000ملازمین ہیں۔
بلیک بیری جو کہ سمارٹ فونز کے کاروبار میں صرف ایک عشرہ قبل کلیدی حیثیت رکھتی تھی،اب بڑی تنظیم نو کرنے پر مجبور ہوگئی ہے جو کہ مارکیٹ میں موبائل ڈیوائسز آجانے کے بعد اب زیادہ توجہ سافٹ وےئر اور سروسز پر مرکوز کئے ہوئی ہے۔ایک اے ڈی سی سروے میں دکھایا گیا ہے کہ بلیک بیری کا حصہ2014ء میں عالمی سطح پر سمارٹ فونز کی فروخت میں صرف0.4فیصد تھا۔بلیک بیری کا کہنا ہے کہ ہماری ترجیحات میں ایک ترجیح ہماری ڈیوائس کاروبار کو قابل منافع بنانا ہے۔اسی کے ساتھ ہمیں لازمی طور پر سافٹ وےئر اور لائسنسنگ کی مد میں ہونے والی آمدنی میں بھی اضافہ کرنا ہے،آنے والے مہینوں میں فروخت اور مارکیٹنگ میں گاہکوں کے ساتھ ہمارے معاملات میں ایک مخصوص تبدیلی نظر آئے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.