اہل حکمرانوں نے قوم کو مسائل سے دو چار کردیا ہے، جے یو آئی سندھ
ہمارے تمام مسائل کا حل صرف نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ میں موجود ہے ،جنرل سیکریٹری محمد شفیق احمد قادری
اتوار 24 مئی 2015 20:23
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 مئی۔2015ء) جمعیت علماء پاکستان صوبہ سندھ کے جنرل سیکریٹری محمد شفیق احمد قادری نے کہا ہے کہ نااہل حکمرانوں نے قوم کو مسائل سے دو چار کردیا ہے۔ لوگ پینے کے پانی کیلئے مارے مارے پھر رہے ہیں۔ بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ سے لوگ ذہنی مریض بنتے جارہے ہیں بدامنی بیروزگاری دہشتگردی کرپشن سیاسی اقربا پروری نے ملک کی جڑوں کوکھوکھلا کردیا ہے ہمارے تمام مسائل کا حل صرف نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ میں موجود ہے جمعیت علماء پاکستان اسی نظام کے نفاذ کیلئے جدوجہد کررہی ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ غوثیہ رضویہ سکھرمیں تحفظ ناموس رسالت ﷺ کانفرنس کی کامیابی پر کارکنان عوام اہلسنت اور صحافیوں کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ سے خطاب کررہے تھے تقریب کی صدارت ممتاز عالم دین مفتی محمد چمن زمان نجم القادری نے کی۔(جاری ہے)
اس موقع پر جے یو پی سندھ کے پریس سیکریٹری مشرف محمود قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جے یو پی اہلسنت کی نمائندہ سیاسی جماعت ہے۔
جو علماء اہلسنت کی میراث ہے۔ علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی نے سیاست میں شرافت دیانت داری خدمت خلق کی بنیاد رکھی کارکنان قائد اہلسنت کے مشن کے تکمیل کیلئے بھرپور جدوجہدکریں کارکنان بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کردیں جے یو پی صوبہ تھرمیں بھرپور حصہ لیگی تقریب میں مولانا محمد نعمان حنفی، مولانا محمد رحیم اویسی، مولانا محمد نعمان خان، مولانا اللہ وسایا اندھڑ، پیرزادہ عطاء الرحمن ، ڈاکٹر انیس الرحمن ڈاکٹر سعید اعوان کے علاوہ کارکنان جے یو پی عوام اہلسنت اور صحافی حضرات نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی`متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
چینی کمپنیوں کی مدد سے گوادر کی سڑکیں اور عوامی مقامات شمسی توانائی سیروشن
-
دریاخان،غیرت کے نام پر بھائی نے کزن کے ساتھ ملکر بہن کو نہر میں پھینک دیا ،نعش برآمد
-
وزیراعلی سندھ اور یورپی یونین کی سفیرکے درمیان ملاقات،سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے دو نئے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا
-
چیچہ وطنی سے اندیشہ نقص امن کے تحت گرفتار 26 کسان جیل منتقل
-
وزیراعلیٰ سندھ اوریورپی یونین کی سفیرکی ملاقات، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے دو نئے منصوبوں پر تبادلہ خیال
-
وزیرصنعت وتجارت شافع حسین نے ماڈل بازاروں کو سولر انرجی پرمنتقل کرنے کاپلان طلب کرلیا
-
عوام کی سہولت کیلئے ہر ضلع میں ماڈل بازار بنائیں گے، عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے ، چوہدری شافع حسین
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کا اجلاس ،شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا
-
اسلام آباد پولیس خدمت مراکز میں فراہم کی جانے والی سروسز پر فیسوں کا اطلاق
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بلند فشار خون کی مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کومنایا جائے گا
-
وفاقی وزیر داخلہ کا سکھرشہر میں 12 سال بعد بھی پاسپورٹ آفس کی عمارت مکمل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار
-
وفاقی وزیر قانون و انصاف سے امپلی مینٹیشن مینارٹی رائٹس فورم اور کرسچن لائرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات،اقلیتوں کے حقوق کے نفاذ بارے تبادلہ خیال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.