عوام خالی نعروں اوردعوؤں کی بجائے عملی اقدامات پریقین رکھتے ہیں،مسلم لیگ ق بلوچستان

عوام کی جوق درجوق پارٹی میں شمولیت واضح دلیل ہے کہ ہم نے بلاامتیازخدمت کی ہے ،شیخ جعفر مندوخیل کا اجتماع سے خطاب

اتوار 24 مئی 2015 21:44

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 مئی۔2015ء) عوام کاجوق درجوق پارٹی میں شمولیت اس بات کی واضح دلیل ہے کہ ہم نے خلوص نیت سے عوام کی بلاامتیازخدمت کی ہے عوام خالی نعروں اوردعوؤں کی بجائے عملی اقدامات پریقین رکھتے ہیں ہماراکرداراورگفتارعوام کے سامنے ہے ان خیالات کااظہارپاکستان مسلم لیگ(ق)کے صوبائی صدروصوبائی وزیرشیخ جعفرخان مندوخیل نے نیوناصرآبادمیں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرحاجی سراج ناصراورجان عالم ناصرکی قیادت میں ناصرقبیلے کے سینکڑوں لوگوں نے پاکستان مسلم لیگ(ق) میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے جعفرخان مندوخیل پرمکمل اعتماد کااظہارکیاصوبائی وزیرشیخ جعفرخان مندوخیل نے کہاکہ بلاامتیازعوامی خدمت ہمارانصب العین ہے اورانشاء اﷲ عوام کی بھرپورتعاون سے یہ خدمت جاری رکھیں گے اورعوام کودرپیش مسائل بتدریج حل کرینگے انہوں نے کہاکہ اس علاقے میں جلدٹرانسفارمرنصیب کیاجائیگااورواٹرسپلائی سکیم کی تکمیل سے مذکورہ علاقے کے عوام کوپانی کادرپیش مسائلہ مستقل بنیادوں پرحل ہوگااس موقع پرحاجی سراج ناصرنے کہاکہ جعفرخان مندوخیل نے علاقے میں بلاتعصب اوربے لوث عوام کی خدمت کی ہے نئی واٹرسپلائی سکیم کی فراہمی ژوب کے عوام کیلئے بہت بڑاتحفہ ہے انہوں نے کہاکہ یہاں پانی کیلئے لوگ ترس رہے ہیں سابقہ ادوارمیں بھی جعفرخان مندوخیل نے علاقے اورعوام کی جوخدمت کی ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہم نے ساتھیوں کے ساتھ متفقہ فیصلہ کیاہے کہ ہم آئندہ جعفرخان مندوخیل کابھرپورساتھ دینگے۔

متعلقہ عنوان :