کراچی،سرسید یونیورسٹی نے حالیہ دنوں میں فیسوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا،اعلامیہ

منگل 26 مئی 2015 16:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے اعلامیہ کے مطابق یونیورسٹی نے حالیہ دنوں میں فیسوں میں قطعی کوئی اضافہ نہیں کیا ہے اور اس ضمن میں تمام خبریں اور احتجاج بے بنیاد اور غلط فہمی کا نتیجہ ہے۔

(جاری ہے)

طلباء کو اپنی تمام تر توجہ تعلیم پر مرکوز کرنا چاہئے اور بلاوجہ کی سرگرمیوں میں اپنی زندگی کا قیمتی وقت ضائع نہیں کرنا چاہیئے۔

سرسید یونیورسٹی طلباء کی تعلیم کو مرکزی اہمیت دیتی ہے اور اس کی یہ روایت رہی ہے کہ سرسید یونیورسٹی کا کوئی بھی طالب علم مالی و معاشی تنگی کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہیں رہ سکا۔۔اور مستحق اور ذہین طلباء کی اسکالرشپ اور فنانشل سپورٹ پروگرام کے تحت پوری مدد کی جاتی ہے کہ وہ اپنی تعلیم بغیر کسی دشواری اور رکاوٹ کے مکمل کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :