پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے جولی فونکس پائلٹ پروجیکٹ سے منسلک اساتذہ کی تین روزہ تربیت کا کام مکمل کر لیا

منگل 26 مئی 2015 19:29

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء ) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے جولی فونکس کے پائلٹ پروجیکٹ سے منسلک چھ پارٹنر سکولوں کے اساتذہ کی تین روزہ تربیت کا کام مکمل کر لیا ہے ۔ اس تربیتی ورکشاپ کے دوران کلاس ون کی ٹیچرز اور ہیڈ ٹیچرز کو تدریس میں مطلوبہ بہتری کے حوالے سے ضروری تربیت دی گئی ۔ ایم ڈی پیف ڈاکٹر انیلہ سلمان نے جولی فونکس کے پائلٹ پراجیکٹ کے اجراء کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس پروجیکٹ کی بدولت سکول اساتذہ کی تدریسی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہو گا ۔

(جاری ہے)

اس طرح کلاس ون کے طالب علموں کی ریڈنگ ، رائٹنگ اور سپیلنگ یاد کرنے کی صلاحیتوں میں بھی بہتری آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ویژن کا عکاس ہے جس کا مقصد پارٹنر سکولوں کا معیار تعلیم بہتر بنانا اور طالب علموں کو جدید تعلیمی تصورات کے بارے میں آگاہی دے کر ان کے ذہنی افق کو وسیع کر نا ہے ۔ تربیتی ورکشاپ کے اختتام پر سرٹیفیکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب ایک مقامی پارٹنر سکول میں منعقد ہوئی ۔ جولی فونکس کی ٹرینر فاطمتہ الزہرا نے تربیت مکمل کرنے والی اساتذہ میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے ۔

متعلقہ عنوان :