پاکستان میں دہشت گردی، انسانی حقوق کی خلاف ورزی، اقلیتوں اور جنسی امتیاز کے معاملات ناقابل برداشت ہیں
صدر مملکت ممنون حسین کی جرمن پارلیمنٹ کے وفد سے گفتگو
منگل 26 مئی 2015 20:38
اسلام آباد ۔ 26 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی، انسانی حقوق کی خلاف ورزی، اقلیتوں اور جنسی امتیاز کے معاملات ناقابل برداشت ہیں، حکومت نے اس سلسلے میں موٴثر اقدامات کر رکھے ہیں۔ یہ بات انہوں نے جرمن پارلیمنٹ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے منگل کو یہاں مسز دوگمارجی ووہرل کی قیادت میں صدر مملکت سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔
صدر مملکت نے وفد کی توجہ پولیو کے سلسلے میں پاکستان پر عائد کی جانے والی پابندیوں کی طرف مبذول کراتے ہوئے کہا کہ اس صورت حال کا ذمہ دار پاکستان نہیں بلکہ وہ عناصر ہیں جن کی وجہ سے خطے میں دہشت گردی مسلط ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بچوں کو پولیو جیسے امراض کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے تاہم عالمی برادری کو بھی چاہئے کہ وہ اس سلسلے میں پاکستان کے ساتھ ہمدردانہ طرز عمل اختیار کرے تاکہ وہ مسائل کا سامنا کئے بغیر پولیو کے سدباب کے لئے کام کرسکے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
آئندہ بجٹ میں کسانوں، مزدوروں اور طالب علموں کے لیے بڑے پیکج لائیں گے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
ن لیگ چھوٹا سا مالشیوں کا گروہ جس نے 17 سے زیادہ نشستیں نہیں جیتیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.