افغان طالبان اور حکومت مذکرات میں پاکستان سہولت کار کا کردار اداکرسکتا ہے، طاہر اشرفی
کوئی بھی فریق پاکستان کے تابع نہیں ہے۔ افغانستان میں داعش کے سرگرم ہونے اور افغان طالبان کے ساتھ جھڑپیں کرنے کی خبریں خطے کے امن کیلئے خطرناک ہوسکتی ہیں، صحافیوں سے گفتگو
منگل 26 مئی 2015 22:03
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) افغان طالبان اور افغان حکومت مذکرات میں پاکستان سہولت کار کا کردار اداکرسکتا ہے۔ کوئی بھی فریق پاکستان کے تابع نہیں ہے۔ افغانستان میں داعش کے سرگرم ہونے اور افغان طالبان کے ساتھ جھڑپیں کرنے کی خبریں خطے کے امن کیلئے خطرناک ہوسکتی ہیں۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان (رجسٹرڈ) کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اسلام آباد میں غیر ملکی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں امن کے قیام کیلئے ہمیشہ مثبت کردار اداکیا ہے۔خطے میں امن کے قیام سے ہی دونوں ممالک ترقی کرسکتے ہیں۔افغان طالبان اور افغان حکومت کو اپنے معاملات خود حل کرنے ہیں ۔(جاری ہے)
کوئی بھی فریق یا گروپ پاکستان کے زیر اثر نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ افغان حکومت ایسے عناصر کیخلاف بھی ایکشن لے جو پاکستان میں کارروائیوں کیلئے افغان سرزمین استعمال کرتے ہیں۔
داعش کی افغانستان میں بڑھتی ہوئی سرگرمیاں خطے کی صورتحال پر اثر انداز ہوسکتی ہیں افغان حکومت کو اس طرف بھی توجہ کرنی چاہئے ۔ ایک سوال کے جواب میں حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ صرف افغانستان ہی نہیں ساؤتھ ایشیاء کے علماء سے رابطہ میں ہیں اورپاکستان علماء کونسل رمضان المبارک کے بعد سعودی عرب،مصر ،ترکی ، افغانستان اور سارک کے علماء کی کانفرنس بلارہی ہے جس میں خطے میں پیدا ہونے والے مسائل کے حل کیلئے متفقہ لائحہ طے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کی اصلاح اور دینی رہنمائی کیلئے علماء ،دانشور اور مفکرین اپنا کردار اداکریں۔ سعودی عرب مسجد میں بم دھماکہ کے بعد یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ امن دشمن قوتیں شام اور عراق کے بعد فرقہ واریت کی آگ کو ارض حرمین الشریفین میں لگانا چاہتے ہیں جسے روکنے کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغان حکومت سے مکمل تعاون کرنے کا جو اعلان کیا ہے اس کے بعد پاکستان پر کسی بھی قسم کا شک کرنا درست نہیں ہے۔ پاکستان خود دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑرہا ہے ۔پاکستان میں ”را“سمیت دیگر غیر ملکی خفیہ ایجنسیاں پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشیں کررہی ہیں اور پاکستان کا امن تباہ کرنا چاہتی ہیں لیکن پوری قوم اور پاکستانی ادارے ملک کا دفاع کررہے ہیں اور پاکستان انشاء اللہ امن کا گہوارہ بن کر رہے گا۔مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.