سندھ ہائی کورٹ ذوالفقارمرزا کی حفاظتی ضمانت میں 7 دن کی توسیع

منگل 26 مئی 2015 22:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عقیل احمد کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقارمرزا کی حفاظتی ضمانت میں 7 دن کی توسیع کردی ہے۔

(جاری ہے)

ذوالفقارمرزا کے خلاف ہنگامہ آرائی سمیت دیگرالزامات پربدین میں مقدمات درج ہیں۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے خلاف بدین اور کراچی میں متعدد مقدمات درج ہیں جن میں ان کی حفاظتی ضمانتیں منظور ہیں۔

متعلقہ عنوان :