حمزہ شہباز شریف سے (ن) لیگ ٹریڈر زونگ پنجاب کے وفد کی صدر محمد علی میاں کی قیادت میں ملاقات
حکومت عوام اور تاجر برادری کو درپیش مسائل سے بھر پور آگاہ ،پنجاب میں کوئی بھی نیا ٹیکس بجٹ میں نہیں لگایا جا رہا ہے‘ مسلم لیگ (ن) رکن قومی اسمبلی ومرکزی رہنما حمزہ شہباز شریف
منگل 26 مئی 2015 22:27
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) مسلم لیگ (ن)ٹریڈر زونگ پنجاب کے وفد نے صدر محمد علی میاں کی قیادت میں رکن قومی اسمبلی ومرکزی رہنما مسلم لیگ (ن) حمزہ شہباز شریف کے ساتھ تاجروں کے مسائل کے حوالے سے ملاقات کی۔صدر محمد علی میاں،سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید ،زبیر احمد جنرل سیکرٹری اور دیگر ممبران نے بھی وفد میں شرکت کی۔
ٹریڈرز ونگ پنجاب کے وفدنے تاجروں کو درپیش مسائل کے حوالے سے میاں حمزہ شہباز شریف کو آگاہ کیا۔وفاقی اور صوبائی بجٹ میں تاجروں کو خصوصی مراعات دینے اور مزید ٹیکس نہ لگانے کے موضوع کو بھی زیر غور لایا گیا۔اس موقع پر میاں حمزہ شہباز شریف نے ٹریڈر زونگ پنجاب کے وفد کو تاجروں کے تمام جائز مطالبات حل کرنے کی یقین دہانی کروائی اور انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کوئی بھی نیا ٹیکس اس سال کے بجٹ میں نہیں لگایا جا رہا ہے،حکومت عوام اور تاجر برادری کو درپیش مسائل سے بھر پور آگاہ ہے اور حکومت کی جانب سے ملکی کی معاشی سر گرمیوں کو فروغ دینے کیلئے بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.