ملک بھر میں یوم تکبیرکل بھر پور طریقے سے منایا جائے گا
بدھ 27 مئی 2015 12:12
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء)مسلم لیگ (ن) نے 28 مئی کو یوم تکبیر بھر پور طریقے سے منانے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ یوم تکبیر کی17 ویں سالگرہ کے موقع پر صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت تمام ڈویژنل ، ضلعی، تحصیل، سٹی ہیڈکوارٹرز پر جلسے، جلوس، سیمینارز منعقد کئے جائیں گے اور مسلم لیگ (ن) کے قائد کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا جنہوں نے 28 مئی 1998ء کو بھارت کی جانب سے کئے گئے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں عالم اقوام اور یہود و ہنود کا ہر قسم کا دباؤ بالائے طاق رکھتے ہوئے ملک و قوم کے بہترین مفاد میں بلوچستان کے سنگلاخ پہاڑوں میں چاغی کے مقام پر یکے بعد دیگرے 7 ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو امت مسلمہ کی پہلی اور عالم اقوام کی ساتویں ایٹمی قوت بنا دیا۔
مسلم لیگ (ن) فیصل آباد ڈویژن کے ترجما ن نے کہا کہ 28 مئی کو پاکستان کے ایٹمی قوت بننے کی 17 ویں سالگرہ کے کیک بھی کاٹے جائیں گے اور ملک بھر کی مساجد میں قرآن خوانی کر کے پاکستان کی سلامتی و استحکام ، آئین کی سربلندی ، قانون کی بالادستی،قومی فلاح، عوامی خوشحالی، دہشت گردی، بیروزگاری، غربت، افراتفری کے خاتمہ کی خصوصی دعائیں بھی مانگی جائیں گی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ خصوصی تقریبات میں محسنان ملک و ملت کے کارناموں سے بھی قوم کو آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ، برطانیہ، روس، چین، فرانس، بھارت کے بعدپاکستان عالم اقوام کی ساتویں ایٹمی قوت کے طور پر دنیا کے نقشے پر نمودار ہوا ہے جس کی جانب کوئی میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہ کرسکتا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.