کوئٹہ پولیس کا سرچ آپریشن ،62مشکوک افراد گرفتار،اسلحہ برآمد

بدھ 27 مئی 2015 14:32

کوئٹہ۔27مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) کوئٹہ پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران62مشکوک افراد کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بدھ کو الصبح سریاب اور سیٹلائٹ ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 25مشکوک افراد کو گرفتار کرکے ان سے تفتیش شروع کردی ہے،اسی طرح بلوچی اسٹریٹ میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 40مشکوک افراد کو حراست میں لیکر ان سے ایک عدد ایس ایم جی گن برآمد کرلی جبکہ گوالمنڈی پولیس نے مختلف وارداتوں میں مطلوب ایک مبینہ شخص کو گرفتار کرلیا۔

سی سی پی او کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔واضح رہے گزشتہ ایک ہفتہ سے کوئٹہ شہر میں پرتشدد واقعات کے بعد پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے دوروز قبل ہی موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پاپندی عائد کردی تاکہ کسی بھی ناخوشگور واقعہ سے بروقت نمٹا جاسکے۔