ا ے این پی بلدیاتی الیکشن میں کلین سویپ کرے گی،میاں افتخارحسین
جمعرات 28 مئی 2015 17:00
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ ا ے این پی بلدیاتی الیکشن میں کلین سویپ کرے گی ، اور انشاء اللہ 30 مئی کا سورج اے این پی کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ترخہ خیل اور پبی میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ اے این پی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ عوامی مفادات اور حقوق کا تحفظ کیا ہے ، اور عوام کی پارٹی میں جوق در جوق شمولیت اس بات کا واضح ثبوت ہے، انہوں نے کہا کہ سہ فریقی اتحاد آنے والے جنرل الیکشن میں بھی کامیابی کی طرف ایک قدم ہے اور پختونوں کے حقوق غصب کرنے والوں کو بھاگنے نہیں دینگے۔
میاں افتخار حسین نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں سہ فریقی اتحاد کی کامیابی یقینی ہے اور صوبے کی ترقی کیلئے یہ کامیابی سنگ میل ثابت ہو گی اور فتح کا سورج سہ فریقی اتحاد کے حق میں طلوع ہو گا،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کے مسائل میں تاریخ ساز اضافہ کیا ہے اور اب عوام تبدیلی کا اصل مفہوم بھی جان گئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے غیور عوام تبدیلی کے نام پر ورغلانے اور دھوکہ دینے والوں سے بدلہ لینا جانتے ہیں ، اور 30مئی کو وہ ان مفادپرستوں کے ٹولے کا بوریا بستر گول کر دیں گے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.