خواب کی تعبیر، سعودی جوڑوں میں طلاق کا سبب
جمعہ 29 مئی 2015 16:59
جدّہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مئی2015ء)خوابوں کی غلط اور ناقص تعبیر کے باعث بہت سے شادی شدہ جوڑوں کے درمیان جھگڑوں اور کشیدگی میں اضافہ ہورہا ہے، جس کا نتیجہ بالآخر طلاق کی صورت میں نکلتا ہے۔ سعودی عرب میں خواب کی تعبیر بتانے والے اکثر رقم، اقتدار اور کنٹرول کی خواہش رکھتے ہیں، جبکہ سعودی خواتین بڑی تعداد کو اپنے شریک حیات پر نظر رکھنے کی خواہش خواب کی تعبیر دینے والوں کے پاس لے جاتی ہے، اور نتیجے میں وہ ان کی خلوص پر شک کرنا شروع کردیتی ہیں۔
عرب نیوز کی رپورٹ میں ہنادی نامی ایک خاتون کا تذکرہ بیان کیا گیا ہے، جو ایک گھریلو خاتون ہیں، انہوں نے مسلسل ایسے خواب دیکھے جن کی تعبیر انہیں یہ بتائی گئی کہ ان کا شوہر انہیں دھوکہ دے رہا ہے۔ ہنادی کے شوہر نے انہیں قائل کرنے کی متعدد کوششیں کیں لیکن انہوں نے بالآخر اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی۔(جاری ہے)
فاطمہ جو ایک ڈاکٹر ہیں، ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے خوفناک خواب دیکھنے کے بعد اپنے بچوں کو گھر سے باہر جانے سے روک دیا۔
ایک سرکاری ملازم خلود کردی کہتی ہیں کہ وہ ایسے لوگوں کے ساتھ بے آرامی محسوس کرتی ہیں، جو ان کے بارے میں خواب دیکھتے ہیں اور ان خوابوں کی اپنے نکتہ نظر سے تعبیر نکالنے کی کوشش کرتے ہیں۔ دیگر خواتین اپنے مفادات کو آگے بڑھانے کی کوشش میں خواب کی تعبیر دینے والوں سے رجوع کرتی ہیں، جیسے کہ ایک خاتون نے ایک خواب کی تعبیر کو اپنی نند مخالفت میں بیان کرنے کی کوشش کی۔ ایک استاد غازی المتاعری کہتے ہیں کہ خواب پراسرار اور گہرے پہلو رکھتے ہیں جنہیں مکمل یقین کے ساتھ ہی سمجھا جاسکتا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
سعودی ریلوے میں ضوابط کی خلاف ورزیاں، 20 ہزار ریال تک جرمانے کی تجویز
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.