سام سنگ الیکٹرانکس کی جانب سے کارپوریٹ صارفین کو سمارٹ ویژول ڈسپلے سلوشنزکی تربیت کیلئے ورکشاپ کا اہتما م
جمعہ 29 مئی 2015 18:53
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء)سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈنے کارپوریٹ صارفین کو اپنے سمارٹ ویژول ڈسپلے سلوشنزکی ابتدائی تربیت فراہم کرنے کیلئے گزشتہ روز یہاں مقامی ہوٹل میں ورکشاپ کا اہتما م کیا جس میں 150سے زیادہ پروفیشنلزنے شرکت کی ۔ورکشاپ میں سام سنگ کے اعلی ترین کمرشل ڈسپلے مصنوعات رکھے گئے تھے جن کے مختلف سلوشنزکے ذریعے بزنس مالکان کو ڈیجٹل میسج بھیجنے اورتفریحی فیچرزکے استعمال پرمعلومات فراہم کی گئیں تاکہ انھیں صارفین کے ساتھ ان سلوشنزکو شیئرکرنے میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
سام سنگ کا SMART Signage سلوشن ایک سادہ اور سنگل پیکج میں آسان کمرشل ڈسپلے اوربیرونی آلات فراہم کرتا ہے ۔سام سنگ پاکستان کے ڈسپلے سلوشنز کے سربراہ عدیل صدیق نے ڈیجیٹل signage کے استعمال کے تصوراوررجحان پرروشنی ڈالی ۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ روایتی ٹی وی اورڈسپلے سکرین کے برعکس کاروباری حضرات اب سمارٹSignage کوترجیح دیتے ہیں کیونکہ یہ لگاتارکئی گھنٹوں تک چلنے پربھی گرم نہیں ہوتا۔
سام سنگ پاکستان میں مارکیٹنگ کمیونیکیشنزکے سربراہ سعد الحسن نے بھی تقریب میں شرکت کی اورشرکا ء سے خطاب کیا ۔انھوں نے کہا کہ Digital signage اب تک بڑی کمپنیوں کے لئے تھا لیکن اب ہم نے پہلا ’’ٹیلی ویژن اورڈیجٹل signage پیکج ان باکس‘‘ تخلیق کرلیا ہے جس کوچھوٹے کاروباری حضرات بھی آسانی سے نصب کرسکتے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ ہماری ٹیکنالوجی سام سنگ کی جانب سے پریمیم یوزرتجربہ فراہم کرنے کے عزم کا ایک حصہ ہے ۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.