اسلام آباد میں شادی سے انکار پر نوجوان کو قتل کرنے والی لڑکی راولپنڈی سے گرفتار
ملزمہ نوجوان کو قتل کرنے کے بعد بہن کے گھر سیدپور چلی گئی تھی‘لڑکے سے فون پر دوستی ہوئی شادی نہ کرنے پر قتل کیا
جمعہ 29 مئی 2015 22:19
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء ) شادی سے انکار پر نوجوان کو قتل کرنے والی لڑکی کو سید پور روڈ راولپنڈی سے گرفتار کرلیا گیا ، ملزمہ نوجوان کو قتل کرنے کے بعد بہن کے گھر جا پہنچی تھی ۔ جمعہ کو پولیس نے راولپنڈی کے علاقے سید پور میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر شادی سے انکار کرنے پر صدر نامی نوجوان کو قتل کرنے والی لڑکی ثناء بی بی کو گرفتار کرلیا ۔
ملزمہ نے پولیس کو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے بتایا کہ اس کی 2011ء میں بلال صفدر نامی نوجوان سے فون پر دوستی ہوئی تھی ، بلال صفدر ایئرفورس میں ریڈار مین تھا اور وہ اس سے شادی کرنا چاہتی تھی لیکن بلال اسے مسلسل روک رہا تھا اور ٹال مٹول سے کام لے رہا تھا حتیٰ کہ وہ مقتول کے گھر پنڈی گھیب بھی گئی جہاں پر اس نے مقتول کے والدین سے بھی ملاقات کی انہوں نے بھی شادی کا حیلہ تو دیا لیکن اس کو عملی جامعہ نہ پہنایا ، ملزمہ نے بتایا کہ بالاآخر تنگ آکر اس نے بلال کو قتل کرنے کا اقدام اٹھایا ، دوسری طرف مقتول بلال صفدر کے ماموں ظفر نے مقدمے کی ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ اس کے بھانجے کے ثناء بی بی سے فون پر تعلقات تھے لیکن جب ثناء نے اسے شادی کیلئے کہا تھا اس نے انکار کردیا پھر ملزمہ ان کے آبائی گھر پنڈی گھیب گئی جہاں پر میرے بہنوئی ،بہن اور ہم سب نے رشتے سے انکار کردیا جس کے بعد اس نے کہا کہ اگر بلال صفدر مجھ سے شادی نہیں کرے گا تو میں اسے قتل کر دوں گی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.