قومو ں کی تعمیرو ترقی میں تعلیم کلیدی اہمیت رکھتی ہے ، حکومت تعلیم کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے

اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ملک محمد خالد راہداری کا تقریب سے خطاب

جمعہ 29 مئی 2015 22:51

نور پور تھل ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء ) اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ملک محمد خالد راہداری نے کہا ہے کہ قومو ں کی تعمیرو ترقی میں تعلیم کا کردارکلیدی اہمیت کا حامل ہو تا ہے حکومت شعبہ تعلیم کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے علم کی روشنی گھر گھر پہنچانے کیلئے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گونمنٹ پرائمری سکول ڈیرہ جوڑیانوالہ میں منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ پہلی سے لے کر میٹرک تک طلبا ء وطالبات نے مفت درسی کتب کی تقسیم سے والدین کی مالی مشکلات کم ہو ئی ہیں جو کہ حکومت پنجاب کا نہایت مستحصن اقدام ہے ملک محمد خالد راہداری نے اساتذہ کرام پر زور دیا کہ وہ نونہالان وطن کی ہمہ جہت تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں انہو ں نے گزشتہ دس سال کے دوران شاندار امتحانی نتائج پر سکول ہذا کے جملہ تدریسی عملہ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا قبل ازیں مہر تعلیم ہیڈ ماسٹر ملک فضل الرحمن نے ساپاس نامہ پیش کر تے ہو ئے سکول کی تعلیمی کارکر دگی پر روشنی ڈالی دوران تقریب طلبا نے مختلف موضو عات پر تقاریر کیں اور پی ٹی شو کیا تقریب کے اختتا م ہر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نے سکول انتظامیہ کو حسن کارکردگی کی شیلڈ پیش کیں

متعلقہ عنوان :