کوئٹہ : سانحہ مستونگ پر بلوچستان حکومت نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا، متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، وزیر اعلی بلوچستان عبد المالک بلوچ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 30 مئی 2015 13:54

کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 مئی 2015 ء) : سانحہ مستونگ پر بلوچستان حکومت نے تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا، وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، مستونگ کے واقعہ نے سب کو غمزدہ کر دیا ہے، کوشش کریں گے کہ ایسا سانحہ پھر نہ ہو، انہوں نے کہا کہ سانحہ مستونگ کے ذمہ داران کو پکڑنے کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا امید ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ سانحہ بلوچستان اور پاکستان کے خلاف ایک سازش ہے ، انہوں نے کاروباری حضرات سے بھی درخواست کی کہ سوگ کے دنوں میں مارکیٹوں اور دکانوں کو بند رکھا جائے.