کوہاٹ میں مقامی حکومتوں کا انتخابی عمل پرامن ماحول میں اختتام پزیر
ہفتہ 30 مئی 2015 21:08
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء)کوہاٹ میں مقامی حکومتوں کا انتخابی عمل پرامن ماحول میں اختتام پزیر ہوگیا۔پولیس نے بد انتظامی کے مرتکب دس افراد کو حراست میں لے کر قانونی کاروائی عمل میں لائی ہے ۔اربن اور رورل کے بعض ایک مقامات پر پولنگ سٹیشنوں میں بد نظمی کے واقعات رونما ہوئے جبکہ مجموعی طورپر صورتحال قابو میں رہی۔ضلع بھرمیں قائم431پولنگ سٹیشنوں پرحفاظتی اقدامات کے سلسلے میں تین ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات تھے جبکہ حساس علاقوں میں امن و امان کی فضاء برقراررکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے مئوثر طورپر نمٹنے کیلئے پولیس کو پاک فوج کے جوانوں کی مدد بھی حاصل رہی۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کیپٹن (ر) کامران احمد آفریدی ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ محمد صہیب اشرف او ر اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ محمد علی اصغر نے اندرون شہر اور مضافاتی علاقوں میں قائم مختلف پولنگ سٹیشنوں کے دورے کئے اور ووٹروں وبلدیاتی امید واروں اور پولنگ عملے کے مسائل و مشکلات سے آگاہی حاصل کی اور موقع پر انتخابی عمل میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کئے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.