وزیراعظم نواز شریف کا بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ
ڈی جی آئی ایس آئی کی جانب سے ملک کی اندرونی اور بیرونی سکیورٹی کی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن کے بارے میں بریفنگ دشمنوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا کر پاکستان کو محفوظ اور خوشحال بنا ئیں گے، پاکستان مخالف کسی بھی قسم کی سرگرمیوں کو روکنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائیں گے،دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں آئی ایس آئی کی کامیابیاں اور کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کا آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ہمراہ آئی ایس آئی کے ہیڈکوارٹرز کے دورہ کے موقع پر اظہار خیال
ہفتہ 30 مئی 2015 21:30
اسلام آباد ۔ 30مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے دہشت گردی اور شدت پسندی کو بڑے چیلنج قرار دیتے ہوئے دشمنوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا کر پاکستان کو محفوظ اور خوشحال بنا نے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان مخالف کسی بھی قسم کی سرگرمیوں کو روکنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف نے ان خیالات کا اظہار ہفتہ کو چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کے دورہ کے موقع پر کیا۔
ڈی جی آئی ایس آئی نے وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو ملک کی اندرونی اور بیرونی سکیورٹی کی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن کے بارے میں بریفنگ دی۔ حال ہی میں کامیاب انٹیلی جنس کی بنیاد پر کئے جانے والے آپریشنز، دہشت گردی کی متعدد کوششوں کو ناکام بنانے اور ملک بھر میں دہشت گرد وں کے نیٹ ورک کے خلاف آپریشن پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.