ہماری حکومت سازش کے تحت ختم نہ کی جاتی تو آج گلگت بلتستان کا نقشہ ہی تبدیل ہوتا ، گلگت بلتستان کے عوام مجھ سے محبت کرتے ہیں تو 8جون کو اے پی ایم ایل کے امیدواروں کے حق میں ووٹ دیں ، گلگت بلتستان کے لوگوں سے دلی محبت ہے یہاں کے لوگ باعزت ، جفاکش اور بہادر ہیں، میری زندگی کا بڑا حصہ یہاں کے بہادر جوانوں کے ساتھ گزرا ہے،آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ و سابق صدر جنرل( ر) پرویز مشرف کا غذر میں انتخابی جلسے سے ٹیلی فونک خطاب
اتوار 31 مئی 2015 18:09
غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مئی۔2015ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ و سابق صدر جنرل( ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے لوگوں سے دلی محبت ہے یہاں کے لوگ باعزت ، جفاکش اور بہادر ہیں خطہ گلگت بلتستان کے چپے چپے سے واقف ہوں اور میری زندگی کے بڑا حصہ یہاں کے بہادر جوانوں کے ساتھ گزرا ہے انہوں نے کہا کہ مجھے بے حد خوشی ہے کہ گلگت بلتستان کے جنرل الیکشن میں میر ی جماعت بھرپور انداز میں حصہ لے رہی ہے اور کئی امیدوار جیتنے کی پوزیشن میں ہیں مسلم لیگ ن ، پی پی پی اور دیگر جماعتیں الیکشن کے دنوں آپ کے پاس جھوٹے واعدے لے کر آچکے ہیں یہ لوگ جھوٹے واعدوں کے سوا آپ کو کچھ نہیں دے سکتے گلگت بلتستان میں سڑکوں کا جال ہم نے بچھایا قراقرم یونیورسٹی جیسے عظیم درسگاہ کا تحفہ میں نے دیا انھوں نے یہ باتیں آل پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی امیدوارحلقہ جی بی 20 غذر2نور ولی کے گاہکوچ میں منعقد انتخابی جلسے سے ٹیلی فونک خطاب میں کیا انھوں نے مزید کہا کہ نا م نہاد جمہوری پارٹیاں شروع روز سے گلگت بلتستان کے ساتھ فراڈ کرتی آئیں اور اب بھی فراڈ کر رہی ہیں بابوسر روڑ، سکردو روڑ، گلگت چترال روڑ اور بجلی کے بڑے منصوبے میرے دور میں شروع ہوئے علاقے میں ٹیلی مواصلات کا انقلاب ہم نے لایا تاکہ خطے کے عوام کی پسماندگی کو دور کیا جاسکے ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
-
نواز شریف ’موروثی یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ‘ سیاست کے داعی؟
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے آزاد کشمیرکے وزیراعظم انوارالحق کی ملاقات
-
طلبہ کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجرا کرنے کا اعلان
-
ملک بھر میں پاسپورٹ چھپائی کا عمل ایک بار پھر متاثر، درخواست گزار پریشان
-
سردار ایاز صادق کا ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی افضل تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 4 گواہان کے بیانات قلمبند
-
وزیراعظم سے سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
-
عراق نے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دے دیا
-
9 مئی محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کا ڈرامہ ہے، اسد قیصر
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.