پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان
فہد شبیر اتوار 31 مئی 2015 18:58
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31مئی۔2015ء)وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔
(جاری ہے)
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے بتایا کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں 6 روپے 80 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 91 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 53 پیسے اضافے کی سمری بھجوائی تھی تاہم وزیراعظم نے تمام تر بوجھ صارفین پر منتقل نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
اسحاق ڈار کے مطابق حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر تقریباً 6 ارب روپے کی سبسڈی دے گی اور آج رات 12 بجے سے پیٹرول کی قیمت میں 3روپے 50 پیسے کا اضافہ کیا جائے گا۔ وزیرخزانہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 87 روپے 12 پیسے، لائٹ ڈیزل 61 روپے 67 پیسے اور ہائی اوکٹین کی قیمت 83 روپے 81 پیسے میں دستیاب ہو گا جب کہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 64روپے 94پیسے فی لیٹر ہو گی۔مزید اہم خبریں
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.