آئی جی کی جائزناجائز ”فٹیک “برداشت کرنے کاانعام ،متعدد بارنوکری سے برخواست ومعطل ہونے والے نواز بھٹی ایس ایچ او سیکرٹریٹ تعینات، آئی جی اسلام آبادسے تعلقا ت کا مطلب یہ نہیں کہ ان کا کارخاص ہوں،ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ نواز بھٹی

اتوار 31 مئی 2015 20:37

آئی جی کی جائزناجائز ”فٹیک “برداشت کرنے کاانعام ،متعدد بارنوکری سے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 مئی۔2015ء) آئی جی اسلام آباد کی جائزناجائز ”فٹیک “برداشت کرنے کے انعام متعدد بارنوکری سے معطل اور برخاست ہونے والے نواز بھٹی ایس ایچ او سیکرٹریٹ کے فرائض انجام دے رہے ہیں ،ایس ایس پی آپریشن کے واضح احکامات کے باوجو د مسلم کالونی ،بری امام دربار اور ملحقہ علاقوں میں پوڈر ،منشیات ،اور شراب کی فروخت پر بھاری نذرانہ تھانہ پولیس کو دیا جاتاہے ۔

آن لائن کو پولیس ذرائع سے حاصل معلومات کے مطابق سیکرٹریٹ بلاک کے گیٹ پر پولیس وردی میں مبینہ طورپر اہلکار سرکاری ملازمین کو نشے کا عادی بنانے میں بھی مصروف عمل ہیں ۔آئی جی اسلام آباد پولیس کے کارخاص کے طورپرجائز ناجائز احکامات کو ماننے کے باعث ایس ایس پی آپریشن بھی ایس ایچ او سیکرٹریٹ نواز بھٹی کے خلاف کارروائی پر ناامید ہوچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ موصوف ایس ایچ او متعدد بار کرپشن شکایات پر معطل جبکہ برخاست بھی کیا جاچکاہے تاہم نواز بھٹی کی جانب سے اپیل پر ناصر ف انہیں نوکری پر بحال کردیا گیا بلکہ سینٹرل ایس ایچ او بھی مقرر کیا گیا ہے ۔ڈپلومیٹک ایریا میں غیر قانونی شراب کی فروخت کے ساتھ ساتھ تھانہ کی حدود میں صمد بونڈ ،چرس اور پوڈر کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی کا ماہوار حصہ تھانہ میں باقاعدگی سے پہنچایا جاتاہے ۔آن لائن کے رابطہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ نواز بھٹی نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد پولیس سے تعلقا ت کا مطلب یہ نہیں کہ ان کا کارخاص ہوں ایس ایس پی سے بھی بہتر تعلقات ہیں ۔

متعلقہ عنوان :