کوئٹہ : کوئٹہ کی رونقیں بحال کر کے رہیں گے، گذشتہ دو برس میں بلوچستان کے حالات میں بہتری آئی ہے، حالات مزید بہتر ہوں گے، دہشت گردی کے خاتمے میں ابھی کچھ وقت لگے گا، پاک چین راہداری منصوبے پر بھارتی وزیر کے بیانات ان کے عزائم کے عکاس ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف کی بلوچستان قیادت سے گفتگو
سمیرا فقیرحسین منگل 2 جون 2015 14:06
کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 جون 2015 ء) : کوئٹہ میں بلووچستان کی قیادت سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دشمن کا مقصد بلوچستان میں لڑائی پھیلانا ہے، گذشتہ دو سال سے بلوچستان کے حالات بہتر ہو رہے ہیں، ہم حالات کو مزید معمول پر لے کر آئیں گے، انہوں نے کہا کہ مستونگ کا واقعہ نہایت افسوسناک ہے، لیکن صوبائی اور وفاقی حکومت، دونوں اطراف سے ذمہ داری کا ثبوت دیا گیا، وزیر اعظم نواز شریف نے سانحہ کے ملزما ن کو فوری گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کر دی.
وزیر اعظم نے صوبائی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد بھی قابل تعریف ہے، سیاسی قیادت سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں سیاسی پختگی آ رہی ہے، ملک میں حکومت اور اپوزیشن تمام ملکی امور پر ساتھ ہیں ، تمام سیاسی پارٹیوں کا پاک چین راہداری منصوبے پر اتفاق قابل تعریف ہے، انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ ملک میں جہاں جہاں دہشت گردی ہے ویاں ہم سب متحد ہیں . ملک میں آپریشن ضرب کامیابی سے جاری ہے ، دہشت گردوں پر آپریشن کا خوف مسلط ہو چکا ہے اسی لیے وہ اپنا بوری بستر اٹھا کر یہاں سے فرار ہو گئے ہیں ، آپریشن ضرب عضب میں فوج کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خاتمے میں فوج نے ان گنت قربانیاں دی ہیں.، جو کہ ہمارے لیے قابل فخر ہیں. نواز شریف نے کہا کہ پاک چین راہداری منصوبے پر بھارتی وزیر کا بیان ان کے عزائم کا عکاس ہے جبکہ چین نے بھارت کے اس اعتراض کو مسترد کر دیا ہے. وزیر اعظم نے کہا کہ ملٹری کورٹس، آئینی ترمیم، راہداری سب پر تمام سیاسی لیڈر شپ نے اتفاق کیا، راہداری 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہے اور یہ سیاسی قوت کا اتفاق ہے جس پر ہمیں فخر ہے، انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ ہم کوئٹہ کی رونقیں واپس لانا چاہتے ہیں، جبکہ ملک میں امن و امان کی صورتحال میں مزید بہتری کے لیے کوشاں ہیں، حکومت دہشت گردی اور انتہا پسندی کے مکمل خاتمے کا عزم رکھتی ہے، وزیر اعظم نے بتایا کہ ملک دشمن عناصر کی جانب سے سب صوبوں میں فرقہ واریت کا کسی اور بنا پر تقسیم کی کوشش کی جا رہی ہے، لیکن بطور پاکستانی ہمار انصب العین اس بات کی اجازت نہیں دیاتا کہ ہم ایک دوسرے کے خلاف نفرت کو ہوا دیں، وزیر اعظم نے بتایا کہ ملک کو معاشی طور پر 110 بلین ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔(جاری ہے)
اچھے دنوں کی واپسی کی کوشش میں سیاسی اور فوجی قیادت دونوں شامل ہیں، ملک دشمن عناصر ہماری یکجہتی کو توڑنا چاہتے ہیں.
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.