5سال سے کم عمر بچوں کی ایک تہائی تعداد وٹامن اے اور آئرن کی کمی کے باعث زندگی کی بازی ہار جاتی ہے،ماہرین طب

بدھ 3 جون 2015 15:53

فیصل آباد ۔3 جون(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جون۔2015ء) پنجاب میڈیکل کالج فیصل آبادکے ماہرین طب نے انکشاف کیا ہے کہ 5سال سے کم عمر بچوں کی ایک تہائی تعداد وٹامن اے اور آئرن کی کمی کے باعث زندگی کی بازی ہار جاتی ہے جبکہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے دیگر ترقی پذیر ممالک میں ہر سال ایک کروڑ بچوں کی نصف تعداد غذائی کمی کا شکار ہو کر لقمہ اجل بنتی ہے اس لئے ہمیں شیر خوار بچوں سمیت بڑھتے ہوئے بچوں کے خوراکی مسائل سے احسن انداز میں نبرد آزما ہونا ہو گا تاکہ معصوم بچوں کی بہت بڑی تعداد کو موت کا شکار ہونے سے بچایا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ فطرت کے تقاضوں کے مطابق بنی نوع انسان زندگی کے آغاز سے ہی بچوں کی خوراکی ضروریات کیلئے کاوشیں بروئے کار لاتے چلے آ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر بچوں کی غذائی ضروریات پوری کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانا ہوں گے تاکہ بچوں کو ذہنی و جسمانی کمزوری سے بچایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :