پولیو ٹیموں کی شمالی علاقوں تک رسائی کے بعد پاکستان میں رواں سال پولیو کے کیسز میں 70فیصد کمی ہوئی ہے ‘ حکام
جمعرات 4 جون 2015 13:36
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء) پاکستان میں رواں سال پولیو کے کیسز میں 70فیصد کمی ہوئی ہے جو پاکستان کے شمالی علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف فوجی آپریشن سے صورتحال میں بہتری کا نتیجہ ہے ۔حکام کے مطابق 2015ء میں اب تک پولیو کے 25کیس سامنے آئے ہیں جبکہ گزشتہ برس اکتوبر میں حکام کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 15برسوں میں پولیو کے کیسوں کی تعداد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی جس کی ایک بڑی وجہ شدت پسندوں کے حملے تھے۔
اس وقت ملک بھر میں پولیو کیسز کے تعداد 200سے زائد تھی۔اکتوبر میں یہ تعداد 2001ء میں سامنے آنے والے 199سے زیادہ اور 1999ء میں 558پولیو کیسز سے کم تھی۔پولیو کے بیشتر کیس شمال مغرب میں واقع قبائلی علاقوں میں سامنے آئے ہیں جہاں شدت پسندوں کی جانب سے انسداد پولیو ٹیموں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔(جاری ہے)
شدت پسندوں کی جانب سے ڈاکٹروں پر جاسوسی کا الزام عائد کیا جاتا ہے اور اسے مسلمانوں کے خلاف مغرب کی سازش قرار دیا جاتا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق وزیراعظم کے پولیو پروگرام کی مشیر عائشہ رضا کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں عسکریت پسندی کے خاتمے کے لیے وقت صرف ہوا ہے اور اس کا اثر پولیو پروگرام میں بھی ظاہر ہوا ہے ۔پولیو سے شدید متاثرہ علاقوں سے حاصل کیے گئے نمونے جو کئی ماہ تک پازیٹیو رہتے تھے اب ان کے تنائج دوبارہ منفی آنا شروع ہوگئے ہیں۔وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقوں میں اس سال صرف سات نئے کیس سامنے آئے ہیں جبکہ کراچی سے کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا۔عائشہ رضا نے بتایا کہ ان علاقوں میں فوج انتہائی مددگار ثابت ہوئی ہے۔ان کی مدد سے اور متحدہ عرب امارات کے مالی تعاون سے ہم شدید متاثرہ علاقوں میں انسداد پولیو مہم پھیلانے میں کامیاب رہے ہیں۔دو سال سے زائد عرصے کے بعد ہمیں وزیرستان کی آبادی تک رسائی حاصل ہوئی ہے۔ اب ہم کراچی کے کچھ غیر محفوظ علاقوں تک بھی رسائی حاصل کر رہے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ مہینوں میں پولیو ٹیموں پر حملوں میں واضح کمی ہوئی ہے۔ ان حملوں میں ملوث متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.