(ن) لیگی وفاقی حکومت کا پیش کردہ بجٹ انتہائی مایوس کن اور عوام دشمن ہے‘(ن) لیگ ناقص معاشی پالیسیوں کی وجہ سے نہ صرف بڑے پیمانے پر قومی وسائل کے ضیاع کا باعث بن رہی ہے بلکہ اپنی مالیاتی پالیسیوں کے ذریعے غریبوں پر بے جاٹیکسوں کا بوجھ لاد کر مراعات یافتہ طبقے کے مفادات کے تحفظ میں مصروف ہے،تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق کاوفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کے بیان پر سخت رد عمل
ہفتہ 6 جون 2015 23:41
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6 جون۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کے بیان پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کی وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کیے جانے والا بجٹ انتہائی مایوس کن اور عوام دشمن ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نواز اپنی ناقص معاشی پالیسیوں کی وجہ سے نہ صرف بڑے پیمانے پر قومی وسائل کے ضیاع کا باعث بن رہی ہے بلکہ اپنی مالیاتی پالیسیوں کے ذریعے غریبوں پر بے جاٹیکسوں کا بوجھ لاد کر مراعات یافتہ طبقے کے مفادات کے تحفظ میں مصروف ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز کی حکومت کے پہلے سال کے دوران تقریباً سات لاکھ لوگ روزگار سے محروم ہوئے جبکہ ان کی مدت اقتدار کے دوسرے برس آٹھ لاکھ افراد کی ملازمت ختم ہوئی۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ نواز کی حکومت نے اپنے بجٹ میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کے روزگار کیلئے نہ تو اقدامات تجویز کیے اور نہ ہی کسی قسم کی دلچسپی کا اظہار کیا۔
یوں محسوس ہوتاہے کہ مسلم لیگ نواز ملک میں بے روزگاروں کی ایک فوج کھڑی کرنا چاہتی ہے۔ ان کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے پیش کی گئی تجاویز انتہائی مثبت ہیں، جنہیں اختیار کر کے مسلم لیگ نواز ملکی معیشت کو بحالی کی راہ پر ڈال سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز رشید پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کی بجائے اپنی حکومت کی معاشی مشینری کو ہوش مندی کا مشورہ دے اور ملک میں غریبوں کے معاشی قتل عام کی بجائے انہیں ریلیف فراہم کرنے کی تجویز دیں۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کی تنخواہوں میں محض ساڑھے 7فیصد کا اضافہ انتہائی ناکافی ہے جبکہ غریب عوام پر بلواسطہ محصولات کا بوجھ سراسر ظلم ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف خیبرپختونخواہ میں ایک مثالی بجٹ پیش کریگی جس میں بیشتر وسائل عوام کی فلاح وبہبود کیلئے مختص کیے جائینگے۔مزید اہم خبریں
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
-
مفتاح اسماعیل اور حماد اظہر کے درمیان سوشل میڈیا پر گرما گرمی
-
آصف زرداری پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے مستعفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.