پیپلز پارٹی نے بجٹ پر احتجاج کرنے کا فیصلہ کرلیا، پارٹی قیادت میں تفصیلی مشاورت
بجٹ اجلاس کے دوران پارلیمانی انداز میں تنقید کی جائے اور حکومت کو آگاہ کیا جائے کہ بجٹ میں ریلیف دینے کے لئے اقدامات کئے جائیں، پارٹی قیادت پیپلز پارٹی کا دیگر اپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطے کا فیصلہ ، بجٹ بحث کے دوران اپوزیشن کا بھرپور مؤقف پیش کرنے کیلئے حکمت عملی تیار کی جائے گی پیپلز پارٹی اس بات پر غور کررہی ہے کہ پارلیمنٹ کے ساتھ عوامی سطح پر بھی احتجاج کیا جائے، احتجاج میں اپوزیشن جماعتوں کو بھی شامل کیا جائیگا،ذرائع
اتوار 7 جون 2015 17:23
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جون۔2015ء) پیپلز پارٹی نے مالی سال 2015-16ء کے بجٹ پر احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے پارٹی قیادت میں تفصیلی مشاورت کی گئی ہے۔ جس کے بعد سینیٹ میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ بجٹ اجلاس کے دوران بھرپور طریقے سے پارلیمانی انداز میں تنقید کی جائے اور حکومت کو آگاہ کیا جائے کہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے اس صورت حال پر دیگر اپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطے کا فیصلہ کیا ہے اور بجٹ بحث کے دوران اپوزیشن کا بھرپور مؤقف پیش کرنے کیلئے حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ بجٹ میں غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے پہلے مرحلے میں حکومت کو تجاویز دی جائیں گی اور کہا جائے گا کہ ان تجاویز کو بجٹ منظور کرانے سے قبل شامل کیا جائے تاہم اگر حکومت اپوزیشن جماعتوں کے مؤقف کو تسلیم نہیں کرتی ہے اور قومی اسمبلی سے بجٹ پاس کروالیا جاتا ہے تو سینیٹ میں بجٹ کو منظور ہونے سے روکنے کے لئے پیپلز پارٹی اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر حکمت عملی بنائے گی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان
-
صدر آصف علی زرداری سے ترک بری افواج کے کمانڈر کمانڈرسیلکوک بایراکتار اوغلو کی ملاقات ، دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
-
اطالیہ کی سفیر کی احمد چیمہ سے ملاقات ،مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
پارلیمانی جماعتیں قائمہ کمیٹیوں کیلئے اپنے چیئرمینوں کے ناموں کو حتمی شکل دیں، ایاز صادق
-
اسٹیبلشمنٹ کے دئیے نتائج پر کب تک سمجھوتہ کرتے رہیں گی مولانا فضل الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.