امریکہ میں جیل سے2خطرناک قیدی فرار،تلاش جاری،پولیس کی شہریوں کو چوکنا رہنے کی ہدایت

اتوار 7 جون 2015 19:09

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7 جون۔2015ء) امریکی شہر نیوریاک میں سب سے زیادہ سیکورٹی والی جیل سے 2 قیدی فرار ہوگئے جن کی لاش جاری ہے ،پولیس نے شہریوں کو چوکنا رہنے کی ہدایت کردی۔عالمی میڈیا کے مطابق امریکہ کی نیویارک ریاست کے حکام نے سب سے زیادہ سکیورٹی والی جیل سے فرار ہونے والے دو قیدیوں کی تلاش کا عمل شروع کر رکھا ہے۔

یہ اس جیل کی تاریخ میں قیدیوں کے فرار کا پہلا واقعہ ہے۔نیویارک کی ریاست کی پولیس نے فرار ہونے والے دو قیدیوں 48 سالہ رچڑڈ میٹ اور 34 سالہ ڈیوڈ سویٹ کی تصاویر فیس بک پر ایک پیغام کے ساتھ جاری کرتے ہوئے عوام کو چوکنا رہنے کی ہدایت کی ہے۔پیغام میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ دونوں فرار ہونے والے قیدیوں کو عوام کے لیے خطرناک خیال کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اگر ان کی نشان دہی ہوتی ہے ان کے پاس نہ جائیں۔سویٹ نائب شیرف کے قتل میں عمر قید کی سزابھگت رہا تھا جبکہ میٹ کو قتل، اغوا اور ڈکیتی کے جرم میں 25 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔نیویارک کے گورنر اینڈریو کیومو نے ڈینی مورا کی جیل میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ قیدی متصل کمروں میں شگاف ڈال کر جمعہ کی رات ان میں سے رینگتے ہوئے فرار ہوئے۔

حکام نے کہا کہ دونوں قیدی محافظوں کو بیوقوف بنانے کے لیے اپنا لباس بستروں پر چھوڑ گئے تاکہ ایسا نظر آئے کہ وہ سو رہے ہیں۔ یہ محافظ قیدیوں کو ہر دو گھنٹے کے بعد چیک کرتے تھے۔کیومو نے کہا کہ قیدیوں نے تنگ راستے کو پار کیا اور انہوں نے دھاتی دیواروں اور بھاپ کے پائپ میں سوراخ کرنے کے لیے برقی آلات کا استعمال کیا جس کے بعد وہ اندرونی سرنگوں میں پہنچ گئے۔

متعلقہ عنوان :