پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے مختلف میڈیکل ڈپلومہ کے امتحانی شیڈول کا اعلان

منگل 9 جون 2015 18:30

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء ) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے مختلف میڈیکل ڈپلومہ بشمول ڈی اے پارٹ ون اینول 2012ء ، ڈی او ایم ایس پارٹ ون اینول 2012ء ، ڈی ایم آر ڈی پارٹ ون سپلیمنٹری 2011ء اور اینول2012ء، ڈی ایم آر ٹی پارٹ ون اینول2012ء ،ڈی اے پارٹ ٹو سپلیمنٹری 2012ء اور اینول 2013ء ، ڈی او ایم ایس پارٹ ٹو سپلیمنٹری 2012ء اور اینول 2013ء ، ڈی ایم آر ڈی پارٹ ٹو سپلیمنٹری 2012ء اور اینول 2013ء ، ڈی ایم آر ٹی پارٹ ٹو سپلیمنٹری 2012ء اور اینول 2013ء ، ڈی جی او سپلیمنٹری 2010ء اور اینول2011ء،ڈی سی پی سپلیمنٹری 2010ء اور اینول2011ء، ڈی سی ایچ سپلیمنٹری 2010ء اور اینول2011ء، ڈی ٹی سی ڈی سپلیمنٹری 2010ء اور اینول2011ء اور ڈی ایم جے اینول 2012ء کے امتحانات کے لیے داخلہ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ12جون 2015ء اور ڈبل فیس کے ساتھ15جون2015ء ہے۔ تفصیلی شیڈول پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pk پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :