پانی کی کمی سے پاکستان کی معیشت کو خطرات لاحق ہونے کی رپورٹ تشویشناک ہے،پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے پن بجلی منصوبوں کی طرف توجہ مبذول کی جائے
پاسپیڈا کی سینٹر ل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر ناصر حمیدخاں کا بیان
بدھ 10 جون 2015 18:09
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) پاسپیڈا کی سینٹر ل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر ناصر حمیدخاں نے آئی ایم ایف کی اس رپورٹ پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث پاکستان میں پانی کی صورتحال دن بدن سنگین ہورہی ہے ۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے پن بجلی منصوبوں کی طرف توجہ مبذول کی جائے کیونکہ پاکستان کوسخت موسمی حالات، سیلاب اور خشک سالی جیسے مسائل بھی درپیش ہیں،جس سے زراعت ،لائیواسٹاک اورپانی کے انفراسٹراکچرکونقصان پہنچتا ہے جبکہ ڈیمزکی کمی کی وجہ سے پانی کی وافر مقدار بھی ذخیرہ نہیں کی جاسکتی ۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں قدرتی وسائل اور آب پاشی کا بہترین نظام موجود ہے جنہیں جامع پالیسی اورمناسب انتظامات کے ذریعے مزید بہتر کیا جاسکتا ہے ۔توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے حکومت فی الفور کالا باغ ڈیم منصوبہ شرو ع کرے جس سے نہ صرف سستی ترین بجلی حاصل ہوگی بلکہ پانی کو ذخیر ہ کرکے سارا سال اس کا استعمال ممکن بنایا جاسکے گا۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.