صوبائی حکومت سیاسی جماعتوں کے تحفظات دُور کرنے کیلئے سنجیدہ ہے،میاں جمشیدالدین کاکا خیل
مخالفین کی دوغلی سیاسی پالیسی صوبے کی تعمیر وترقی کیلئے نقصان دہ ہے، وزیر ایکسائز خیبرپختونخوا
بدھ 10 جون 2015 20:19
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و نارکاٹیکس کنٹرول اور ضلعی صدرپی ٹی آئی نوشہرہ نے کہا ہے کہ صوبے کو سیاسی و معاشی بحران سے نکالنا تمام سیاسی جماعتوں کی مشترکہ زمہ داری ہے۔ اس سلسلے میں صوبائی حکومت کی کل جماعتی کانفرنس کا انعقاد جمہوریت پسندی کا ثبوت ہے۔
(جاری ہے)
کیونکہ تحریک انصاف کی صو بائی حکومت سیاسی جماعتوں کے حالیہ بلدیاتی انتخابات کے بارے میں تحفظات دور کرنے کیلئے مخلص اور سنجیدہ ہے اور مخالفین کی دوغلی سیاسی پالیسی صوبے کی تعمیر وترقی کی راہ میں رکاوٹ اور عوام کی خوشحالی کیلئے نقصان دہ ہوگی۔
ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر حکومت دھاندلی میں ملوث ہوتی تو صوبے میں ہم 90 فیصد ووٹ نہ لیتے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ، جمعیت العلماء اسلام، جماعت اسلامی، قومی وطن پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں نے مقامی سطح پر اکثریت حاصل کی لیکن اس کے باوجود سیاسی جماعتیں متفقہ لائحہ عمل طے کریں تو صوبائی حکومت دوبارہ انتخابات فوج کی نگرانی میں کرانے کیلئے تیار ہے اور امید ہے کہ پی ٹی آئی سب سے زیادہ مینڈیٹ لے کر ہر ضلع میں اپنی حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک گروپ کے ملوث ہونے کاشبہ
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.