` ایگزیکٹ کی حقیقت کو عوام کے سامنے لانا چاہئے، رحمان ملک
آئندہ پیر کو قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ایگزیکٹ اور بول ٹی وی کے حوالے سے تمام متعلقہ فریقین کو بلایا جائے گا،بھارت کا مائنڈ سیٹ پاکستان مخالف ہے،میڈیا سے گفتگو اسلام آباد کیپیٹل لوکل باڈیز بل بارے آئندہ پیر کو قائمہ کمیٹی کا اجلاس ہوگا ، بیرسٹر سیف`
بدھ 10 جون 2015 21:49
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) چےئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ ایگزیکٹ کی حقیقت کو عوام کے سامنے لانا چاہئے،آئندہ پیر کو قائمہ کمیٹی کے ہونے والے اجلاس میں ایگزیکٹ اور بول ٹی وی کے حوالے سے تمام متعلقہ فریقین کو بلایا جائے گا،بھارت کا مائنڈ سیٹ پاکستان مخالف ہے۔بدھ کو ایم کیو ایم کے سینیٹر بیرسٹر سیف کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ پیر کے روز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوگا جس میں وزارت داخلہ اور ایف آئی اے سمیت تمام متعلقہ اداروں کے نمائندے شامل ہوں گے جس میں متعلقہ اداروں کے نمائندے قائمہ کمیٹی کو ایگزیکٹ اور بول ٹی وی کے لائسنس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیں گے۔
رحمان ملک نے کہا کہ بھارت سب سے بڑا دہشتگرد ہے جس نے بنگلہ دیش میں مکتی بھانی کے ساتھ ملکر وہاں پر قتل عام کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بھارت کا مائنڈ سیٹ اینٹی پاکستان ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھارت کو بنگلہ دیش میں قتل عام کرنے اور پاکستان کو تقسیم کرنے کے حوالے سے اس کو اقوام متحدہ کی عالمی عدالت انصاف میں لے جائے،اگر حکومت نے ایسا نہ کیا تو میں قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سے درخواست کروں گا کہ وہ حود اس مسئلے کو عالمی عدالت انصاف میں لے کر جائے۔
رحمان ملک نے کہا کہ بھارت بلوچستان میں بی ایل اے اور طالبان کو سپورٹ کر رہا ہے جس طرح اس نے بنگلہ دیش میں مکتی بھانی کو سپورٹ کیا تھا۔ایم کیو ایم کے سینیٹر بیرسٹر سیف نے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل لوکل باڈیز بل کے حوالے سے آئندہ پیر کو قائمہ کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں اسلام آباد کے متعلقہ اداروں سے تمام فریقین کو بلایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں تمام فریقین اپنے تحفظات کا اظہار کریں گےمزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
آئندہ بجٹ میں کسانوں، مزدوروں اور طالب علموں کے لیے بڑے پیکج لائیں گے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
ن لیگ چھوٹا سا مالشیوں کا گروہ جس نے 17 سے زیادہ نشستیں نہیں جیتیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.